پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپ
Apr ۱۷, ۲۰۲۲ ۲۱:۰۳ Asia/Tehran
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپ میں شدت کی خبر ہے۔
افغانستان کے صوبہ پکتیا کے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیورینڈ لائن کے دونوں طرف تعینات فوجیوں کے درمیان اتوار کو فائرنگ کے تبادلے میں شدت آگئی۔
یاد رہے کہ افغانستان کے سرحدی علاقوں پر پاکستانی فوج کے جمعے کی گولہ باری کے بعد دونوں ملکوں کی سرحدوں پر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کو پاکستانی فوج کی گولہ باری میں عورتوں اور بچوں سمیت درجنوں عام شہری مارے گئے ہیں۔
پکتیا میں افغانستان کی طالبان حکومت کے انفارمیشن سینٹر کے سربراہ خالق یار احمد زئی نے کہا ہے کہ اتوار کو سرحدی جھڑپ پاکستانی فوج کی فائرنگ سے شروع ہوئی جس میں ہلکے اور بھاری اسلحے استعمال کئے گئے۔ انھوں نے سرحدی جھڑپ میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔