Apr ۱۷, ۲۰۲۲ ۲۲:۱۷ Asia/Tehran
  • یمنی حکومت کا اعلان جنگ بندی پر پابندی جاری رہے گی، محاصرہ بھی ختم ہو

صنعا حکومت نے ملک کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ اور صنعا حکومت کے وزیر دفاع نے ملک میں جنگ بندی کی حمایت جاری رکھنے اور محاصرے کو مکمل طور پر ختم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے صنعا حکومت کے وزیر دفاع محمد العاطفی سے ملاقات میں ملک میں قیام امن کی برقراری کی جانب تمام صادقانہ و مخلصانہ کوششوں کی حمایت پر تاکید کی ہے۔  

المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق  یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین نے جنگ بندی کی کامیابی کی حمایت کرتے ہوئے یمنی عوام کے مصائب کو دور کرنے کے لیے صنعا کے ہوائی اڈے اور الحدیدہ بندرگاہوں کو دوبارہ کھولنے اور محاصرہ ختم کرنے پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے اپنی ملاقات کے دوران یمن میں انسانی اور فوجی جنگ بندی اور صنعا میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بات چیت کی۔

یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم پیشرفتہ امن کے حصول کے لیے مخلصانہ کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، وہ امن جو یمن کی سلامتی، اتحاد اور استحکام کی ضمانت ہے۔

یمن کے وزیر دفاع نے اس ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس جنگ بندی کے پابند ہیں۔ اس حقیقت کے باوجود کہ دشمن قوتوں نے بارہا بعض حالات کو نشانہ بنا کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

ٹیگس