Apr ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۰ Asia/Tehran
  • اسرائیلیوں کو فلسطینیوں کا خوف، جھڑپیں شدت نہ اختیار کر جائیں

صیہونی میڈیا نے بیت المقدس سے فلسطین کے دوسرے علاقوں میں جھڑپیں منتقل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین میں جھڑپوں میں اضافے کی بابت اسرائیلیوں میں پائی جانے والی تشویش کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار ہارٹص نے بیت المقدس اور مقبوضہ فلسطین کے دوسرے شہروں میں جھڑپوں میں شدت آنے سے اسرائیلی فوجیوں کی تشویش میں اضافے کی خبر دی ہے۔

المیادین نے ہارٹص کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں جھڑپوں میں شدت آنے کی وجہ سے اسرائیلی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے اور وہ اس بات کو لے کر تشویش میں ہے کہ کہیں یہ کشیدگی دوسرے عرب علاقوں خاص طور پر صیہونی آبادیوں تک نہ پہنچ جائے۔

اسرائیلی اخبار ہارٹص لکھتا ہے کہ یہ تشویش سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی پوسٹوں سے بھی بڑھی ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اسرائیل مسجد الاقصی پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے تل ابیب کی پولیس اور فوجیوں کے حوالے سے لکھا ہے کہ تحریک حماس اور اسلامی وقف بورڈ کے حکام کی جانب سے ممکنہ حملے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

اس اسرائیلی  اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب کی پولیس عربہ اور حیفا شہروں میں ممکنہ مظاہروں کے لئے خود کو تیار کر رہی ہے جبکہ اسرائیلی فوج کو بھی البراق دیوار کے نزدیک بیریکیٹ تیار کرنے کے لئے الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس