Apr ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۰:۲۱ Asia/Tehran
  • شام، امریکی فوجیوں کے مقابلے میں اترے شامی باشندے، بڑا حادثہ ٹل گیا

شام کے دہی علاقوں کے باشندوں نے غاصب امریکی فوجیوں کے کارواں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

شام کے متعدد گاؤں کے باشندوں نے مسلسل کئی دنوں سے غاصب امریکی فوجیوں کو اپنے علاقوں سے فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پیر کے دن شمال مشرقی شام کے الحسکہ شہر کے نواحی علاقے کے دو گاؤں کے باشندوں نے ملک کی فوج کی حمایت میں امریکا کے ایک فوجی کارواں کا راستہ بند کر دیا اور اسے پسپائی پر مجبور کر دیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق الحسکہ شہر کے نزدیک الدعاوشیہ اور شرکو گاوں کے باشندوں نے شام کی فوج کی چک پوسٹ کی ایک ٹیم کے ساتھ مل کر امریکی فوج کا راستہ روک لیا اور انہیں علاقے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔  

شامی خبر رساں ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس کارواں میں امریکی فوج کی چار بکتر بند گاڑیاں تھیں جبکہ اس میں کرد عسکریت پسندوں سیرین ڈیموکریٹک فورس کی بھی ایک گاڑی تھی۔ امریکی فوجی الدعدوشیہ گاوں سے عبور کرکے انٹرنیشنل ہائی وے پر جانا چاہتے تھے لیکن شامی باشندوں نے فوج کی حمایت سے انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا۔

ٹیگس