Apr ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں اب مجرموں کو کوڑے مارے جائیں گے

افغانستان میں اگست کے مہینے میں طالبان کے بر سر اقتدار آںے کے بعد پہلی مرتبہ 7 افراد کو مختلف جرائم من جملہ شراب نوشی اور شراب فروخت کرنے پر کوڑے مارے گئے۔

کابل سے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کوڑے مارے جانے سے افغانستان پر 1996 سے 2001 تک طالبان کی پہلی حکومت کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔

طالبان کی اعلی عدلیہ نے کہا ہے کہ جن سات افراد کو ٣٥-٣٥ کوڑوں کی سزا ہوئی ہے انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔

طالبان کی اعلی عدلیہ کے ایک عہدیدار عبدالبصیر مشعل نے کہا کہ ان مجرموں کو بدھ کے روز کابل میں کوڑے مارے گئے۔ ان سات مجرموں میں سے 5 کو کوڑوں کی سزا کے ساتھ ساتھ ، چھ چھ ماہ کی سزا بھی سنائی گئی۔

واضح رہے کہ پہلی مرتبہ جب افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہوئی تھی تو یہ حکومت اسلامی قوانین کو زور اور زبردستی لاگو کرنے سے مشہور ہوئی اور حتی چھوٹے چھوٹے کیسوں میں بھی کوڑے مارے گئے اور اجتماعی طور پر پھانسی کی سزا دی گئی۔

ٹیگس