سعودی عرب کی وزارت پٹرولیم اور سرکاری ایئر لائن کمپنی پر سائبر حملہ
عراقی ذرائع نے کہا ہے کہ عراق سے سعودی عرب کی وزارت پٹرولیم اور سرکاری ایئر لائن کمپنی کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر عراق کے استقامتی گروہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت پٹرولیم اور فضائی کمپنی کی ویب سائٹوں پر سائبر حملہ سنیچر کی رات 9 بجے ہوا اور یہ آپریشن «شهید ابو فاضل طومر» کے نام پر کیا گیا ہے۔
ابو فاضل طومر کے نام سے جو سائبر حملہ ہوا ہے۔ در اصل وہ یمنی شہید ہیں جنھیں 9 فروری 2021 کو شہید کیا گیا۔
سائبر حملہ کرنے والوں نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر یمن میں جنگ بندی کا اعلان کرے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے 20 اپریل کو عراقی ذرائع نے ملک کی سرزمین سے صیہونی حکومت کے سرور اور ویب سائٹوں پر مسلسل دوسرے روز حملہ ہونے کی اطلاع دی تھی جس کے نتیجے میں تل ابیب میں بن گورین ہوائی اڈہ کی سائٹ پر سرگرمیاں رک گئی تھیں۔