Apr ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • عراق میں ترک فوجیوں  کے غیر قانونی اڈے پر راکٹوں کی بارش

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے صوبہ نینوا کے شہر موصل کے علاقے "بعشیقه" میں ترکی کےغیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ شب عراق کے صوبہ نینوا کے شہر موصل کے علاقے "بعشیقه" میں ترکی کے فوجی اڈے "زلیکان" پر 6 راکٹ داغے گئے۔ راکٹ حملوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات موصول  نہیں ہو سکی ہیں۔ 

اس سے قبل بھی عراق میں ترکی کے فوجی اڈے کئی بار راکٹ حملے کا نشانہ چکے ہیں۔

"بعشیقه" کا شمار عراق کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں گزشتہ کئی سال سے ترکی کے فوجی اپنا غیر قانونی قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی فوجیوں کی غیرقانونی موجودگی سے ناراض عراق کی استقامتی تنظیموں نے اب امریکی دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ترکی کے فوجیوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

 

 

ٹیگس