Apr ۲۸, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۹ Asia/Tehran
  • افغانستان، مزار شریف میں شدید دھماکے، 9 شہید، 13 زخمی

افغانستان کے صوبہ بلخ کے مزار شریف شہر میں ہونے والے دو شدید دھماکوں میں 9 افراد شہید اور 13 دیگر زخمی ہوگئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بلخ صوبے کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزار شریف شہر میں مسافر گاڑیوں میں ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد شہید اور 13 دیگر زحمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکہ سٹی بس اسٹاف کے پاس واقع روضہ سخی کے نزدیک ایک گاڑی میں ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ مزار شریف شہر کے سجادیہ علاقے میں مسافر گاڑی میں ہوا۔

بلخ کے ابو علی سینا اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 9 افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی جا چکی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں دھماکہ مزار شریف کے شیعہ اکثریتی علاقے میں ہوا۔

طالبان نے بھی صوبہ بلخ میں دھماکوں کی تائید کی ہے اور کہا کہ ان میں 9 افراد شہید اور 13 ديگر زخمی ہوئے۔

گزشتہ جمعرات کو بھی مزار شریف کی مسجد میں ایک خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 150 سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوئے تھے۔

ٹیگس