کابل، مسجد میں پھر دھماکہ، 10 جاں بحق، 15 زخمی+ تصاویر
Apr ۲۹, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۳ Asia/Tehran
افغانستان کے دار الحکومت کابل کے واقع مسجد خلیفہ صاحب میں دھماکے کی اطلاع ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل شہر میں دار الامان سڑک پر واقع مسجد خلیفہ صاحب میں دھماکہ ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ میں مشغول تھے۔
الجزیرہ نے کابل کے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے میں اب تک 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔
طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبد النافع تکور نے خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے آغاز میں 5 افراد جاں بحق اور 20 لوگ زخمی ہوئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ مسجد کے اندر ہوا۔ ابھی تک کسی گروہ یا شخص نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔