Jan ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • ایرانی قوم کا ملکی خودمختاری کے دفاع کا عزم مصمم: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونی گفتگو کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں علاقائی صورت حال پر تبادلۂ خيال کیا ہے۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امیر خان متقی سے بات چیت کرتے ہوئے بیرونی مداخلت اور دہشت گردی کے مقابلے میں قومی خودمختاری، سلامتی اور اقتدار اعلیٰ کے دفاع کے لیے ملت ایران کے عزم مصمم کا اعادہ کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

افغانستان کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر خطے کے ممالک میں بیرونی مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی حکومت اور عوام قومی اتحاد و یکجہتی کے سائے میں اپنی سلامتی اور اقتدار اعلیٰ کے دفاع میں کامیاب رہیں گے۔

 

ٹیگس