May ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
  • file photo
    file photo

عراق کے سیکورٹی ذرائع نے جمعرات کی رات شمالی عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کے 9  سرغنوں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے سیکورٹی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ کے یہ سرغنہ شمالی صوبے نینوا میں عراقی سیکورٹی فورس کی کاروائی مں ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے بھی صوبے صلاح الدین میں بیجی کے علاقے میں 1 دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبے کرکوک میں بھی داعش کے ٹھکانے پر سیکورٹی فورس کے حملے میں 1 دہشت گرد ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

عراق کی شیعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن جبار المعموری نے حال ہی میں عراق میں امریکہ کی جانب سے دہشت گردوں کی جاری حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں سیکورٹی کی صورت حال بگاڑنے اور عراق میں سیاسی مسائل میں مداخلت کے لئے امریکی کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں امریکہ کی حمایت سے دہشت گردوں نے سنہ 2014 میں اس ملک کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے ان علاقووں پر قبضہ کر لیا تھا، جس کے بعد اس ملک میں عوام کا بہیمانہ قتل عام بھی کیا گیا، تاہم  عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کو شکست دے کر سنہ 2017 میں داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں کامیابی کا اعلان کیا گیا۔ البتہ اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر عراق کے مختلف علاقوں منجملہ دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد میں روپوش ہیں جو کبھی بھی دہشت گردانہ حملہ کر کے عراقیوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور اس ملک میں دہشت کا ماحول بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

 

 

ٹیگس