May ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
  • درندگی میں اپنی مثال آپ ہیں صیہونی دہشتگرد۔ ویڈیو

کہتے ہیں کہ اگر نفرت و کینہ، اندھے تعصب، درندگی، حیوانیت، بہیمیت، شیطنت، نسل پرستی، تشدد اور انتہا پسندی کو کہیں مجسم شکل میں دیکھنا ہو تو اسکی سب سے اچھی اور یکجا مثال مقبوضہ فلسطین میں نظر آتی ہے۔

ارضِ فلسطین پر قابض صیہونی دہشتگرد مذکورہ تمام تر برائیوں کا مجسم نمونہ ہیں۔ صیہونی دہشتگردوں نے خاتون نامہ نگار شیرین ابوعاقلہ کے قتل پر ہی اکتفا نہیں کی بلکہ گزشتہ روز انکی تشییع جنازہ کے دوران بھی انہوں نے اپنی حیوانیت و درندگی کا جم کر مظاہرہ کیا۔  

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے شہیدہ شیرین کی تشییع جنازہ کرنے والوں کے ساتھ جم کر مارپیٹ کی، یہاں تک کہ اُن کا تابوت بھی ایک مرتبہ زمین پر گر پڑا۔

صیہونی دہشتگردوں نے ہر ممکن شکل میں شہید نامہ نگار کی تشییع جنازہ میں شریک ہزارون فلسطینیوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور اس مہم کے تحت انہوں نے کسی پر رحم نہیں کیا۔

 

ٹیگس