May ۱۹, ۲۰۲۲ ۲۱:۵۰ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے کابل میں "بیت المقدس" کی علامت کی رونمائی اور نقاب کشائی کا خیرمقدم کیا ہے۔

کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بیت المقدس کے نشان کی نقاب کشائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس منصوبے کا مقاصد، فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی اور بیت المقدس کی امنگوں کی حمایت کرنا قرار دیا ہے۔

کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے اس شہر میں بیت المقدس کی علامت نصب کرنے اور اس کی نقاب کشائی میں کابل بلدیہ کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

سفارت خانے نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ایک قابل عمل اقدام میں، شہر کے وسط میں کابل میونسپلٹی کی جانب سے "بیت المقدس" کے نشان کی نقاب کشائی کی گئی۔ فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان اور بیت المقدس کی امنگوں کی حمایت، اس منصوبے کے اہم اہداف میں بیان کیے گئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے بیان میں آیا ہے کہ انسانی- اسلامی اقدار کو برقرار رکھنے اور غاصبانہ قبضے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات، قابل تعریف ہیں۔

فارس نیوز کے مطابق جب  پوری دنیا کے کئی ممالک میں یوم نکبہ منایا گیا تو اسی وقت افغان حکومت نے فلسطینی کاز کی حمایت اور صیہونی حکومت سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے کابل میں بیت المقدس کے نشان کی نقاب کشائی کی۔

کابل میں نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ نقاب کشائی کی تقریب میں افغان حکومت کے حکام اور افغان باشندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

طالبان نے بھی گزشتہ ہفتے مقبوضہ فلسطین میں الجزیرہ کی خاتون رپورٹر شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کے جواب میں غاصب صیہونی حکومت کی بربریت پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

ٹیگس