May ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ  سے فلسطینی نوجوان شہید

جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی یلغار میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور تین دیگر زخمی ہوگئے

صیہونی فوجی اور آبادکار ہرروز مختلف بہانوں سے فلسطینی عوام کو شہید ، زخمی یا گرفتارکرلیتے ہیں۔ 

 فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے آج شمالی غرب اردن میں واقع جنین کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ 

 فلسطینی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق جمعے کو غرب اردن کے مختلف علاقوں پرصیہونی فوجیوں کے حملوں میں بھی انہھترفلسطینی زخمی ہوئے تھے ۔

صیہونی فوجیوں نے گذشتہ جمعے کو بھی جنین پرحملہ کیا تھا جس میں ایک فلسطینی نوجوان جنین کے کفردان علاقے میں شہید اور گیارہ زخمی ہوئے تھے ۔

ٹیگس