May ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • شیخ جراح محلے میں صیہونیوں کی یلغار

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی زخمی ہوگیا۔

مقبوضہ بیت المقدس کا شیخ جراح محلہ، گذشتہ مہینوں سے انتہاپسند صیہونیوں اور غاصب فوجیوں کے حملوں کا شکار رہا ہے۔ اس محلے میں رہنے والے فلسطینی خاندانوں کو ان کا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے ہفتہ کے روز بھی شیخ جراح محلے پرحملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم ایک فلسطینی زخمی ہوا تھا۔ شیخ جراح کے مکینوں نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جان دے دیں گے لیکن اپنے وطن کی حفاظت کرتے رہیں گے۔

شیخ جراح کے باشندوں کو ان کے مکانات سے جبری طور پر باہر نکالنے پر عالمی سطح پر صیہونی حکومت کی مذمت کی جا رہی ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے شیخ جراح پر صیہونی انتہاپسندوں اور صیہونی فوجیوں کے حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شیخ جراح محلے میں فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں اور انتہاپسندوں کا حملہ کھلی جارحیت اور آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے کیونکہ پورا فلسطین پوری طاقت سے بیت المقدس کی حفاظت کے لئے اٹھ کھڑا ہوگا۔

ٹیگس