صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کی گرفتاریاں
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
فلسطین کے انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعرات کی صبح غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملہ کرکے بائیس شہریوں کو گرفتار کرلیا جن میں کچھ کو سابق قیدی ہیں۔
صیہونی فوجیوں نے ان فلسطینیوں کو گرفتار کر کے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا ہے۔ مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے چھے فلسطینیوں کو صوبہ قلقیلیا، آٹھ کو الخلیل، دو کو رام اللہ، تین کو جنین اور دیگر تین کو قدس، نابلس اور طولکرم سے گرفتار کیا ہے۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ ان میں سے پانچ افراد وہ ہیں جو سابق قیدی ہیں۔
فلسطینی شخصیات نے زور دے کر کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں پرچم مارچ کا انعقاد اعلان جنگ کے مترادف ہے اور استقامتی گروہوں نے بھی خبردار کیا ہے کہ اس پروگرام کے انعقاد سے صورت حال دھماکا خیز ہوجائے گی۔