May ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین کے شہر قلنسوہ کے صنعتی علاقے میں آتشزدگی

مقبوضہ فلسطین کے شہر قلنسوہ کے صنعتی علاقے میں وسیع پیمانے پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قلنسوہ صنعتی علاقہ وسطی صوبے میں واقع ہے۔ صنعتی مراکز کے سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ آگ اتنے وسیع پیمانے پر لگی ہے کہ قابو پانا مشکل ہو گیا ہے جس کی بنا پر بنیادی تنصیاب کو پہنچنے والے نقصان کا ابھی کوئی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ 

اگرچہ صیہونی حکومت خبروں کو خفیہ رکھے جانے کی کوشش کر رہی ہے تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ جمعرات کے روز حیفا کے پٹروکیمیل کارخانے کے پاس ہونے والے دھماکے میں بھی بھاری نقصان ہوا ہے۔ اس سے قبل حیفا بندر گاہ پر بحری جہاز بنانے والے ایک کارخانے میں بھی ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں کافی نقصان ہوا تھا۔

منگل کو اسرائیلی ریلوے نے بھی اشکلون کے راستے میں آگ لگنے کے واقعے کی بنا پر اشکلون، سدیروت، افکیم اور بیر شوا اسٹیشنوں کے درمیان ٹرینوں کی  رفت و آمد بند ہوجانے کا اعلان کیا تھا جبکہ مقبوضہ فلسطین میں ہی غذائی اشیا تیار کرنے والے ایک صنعتی مرکز میں بھی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ٹیگس