May ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran

انتہا پسند صیہونیوں نے مسجد الاقصی کی حرمت کو تار تار کر دیا اور پوری دنیا کے تماشے پر خاموش نظر آئی۔

 فلسطینیوں کی جانب سے سخت رد عمل کی وجہ سے صیہونیوں میں خوف و ہراس طاری تھا لیکن سخت سیکورٹی انتظامات اور محاصرے میں صیہونیوں نے فليگ مارچ نکالا۔ 

  مسجد الاقصی میں تعینات غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے اس مقدس مقام سے صیہونی آبادکاروں کو گزرنے کا موقع دیا اور اس سلسلے میں زمینہ سازی کی تاکہ یہ صیہونی آباد کار مسجد الاقصی میں اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں، جبکہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نےمصلای القبلی کے دروازوں کو زنجیروں سے بند کر دیا اور وہاں موجود فلسطینی نمازیوں کا محاصرہ کر لیا۔

گزشتہ شب سے ہی مسجد الاقصیٰ اور اسکے آس پاس کے علاقوں میں حالات کشیدہ ہیں اور غاصب آبادکاروں کی سکیورٹی کے لئے بڑی تعداد میں باوردی دہشتگردوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ 

ٹیگس