Jun ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کا اجتماع

مختلف فلسطینی تنظیموں نے فلسطینیوں سے مسجد الاقصی میں اجتماع کرنے کی اپیل کی ہے۔

صیہونیوں کی عید کے موقع پر مسجد الاقصی کو جارحیت کا نشانہ بنانے کے لئے صیہونی انتہا پسندوں کی دعوت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مختلف فلسطینی تنظیموں نے فلسطینیوں سے مسجد الاقصی میں اجتماع کرنے کی اپیل کی ہے۔
ان فلسطینی تنظیموں نے فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ کل اتوار اور آئندہ پیر کو مسجد الاقصی میں جمع ہوں۔
بیت المقدس کہ جہاں مسلمانوں کا قبلہ اول واقع ہے فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے اور مسلمانوں کا ایک اہم ترین مقدس مقام شمار ہوتا ہے۔
ہزاروں کی تعداد میں صیہونی انتہا پسندوں نے رقص پرچم کے پروگرام کے دوران مسلمانوں کے مقدس مقام مسجد الاقصی پر دھاوا بول دیا اور اس مسجد کی بے حرمتی کی ۔ اس موقع پر غاصب صیہونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں دو سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے رہائشی مکانات پربھی حملہ کیا۔ فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک غرب اردن کے مختلف علاقوں سے بارہ سو سے زائد فلسطینیوں کو بلا سبب گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ٹیگس