یمن کے خلاف سعودی جارحیت کو امریکی حمایت حاصل
اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت مکمل جنگی جرم ہے جبکہ اس قسم کے سارے جرائم امریکی حمایت سے انجام پا رہے ہیں۔
سحر نیوز/عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکہ کے ایسے انیس جٹ طیاروں کی شناخت کی ہے جو یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحانہ کمپین میں استعمال ہوتے رہے ہیں۔ سعودی اتحاد نے امریکی حمایت سے یمنی عوام کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے اور یمنی عوام کے خلاف کئے جانے والے فضائی حملوں میں امریکی طیارے بھی استعمال ہوتے رہے ہیں۔
اس امریکی اخبار نے سعودی اتحاد کی فوجی مشقوں میں بھی امریکی ساخت کے طیاروں کے استعمال کا دعوی کیا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ کے اس اخبار کا کہنا ہے کہ یمن کی جنگ کے آغاز کے بعد سے امریکہ نے سعودی اتحاد میں شامل مختلف ملکوں کے ساتھ ہتھیاروں کے کئی سمجھوتے کئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے چھبیس مارچ سنہ دو ہزار پندرہ سے یمن پر حملے شروع کئے اور اس نے اس ملک کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے۔
یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہید و زخمی ہوئے ہیں جبکہ چالیس لاکھ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔