صیہونی ٹولے کا دمشق پر میزائل حملہ، شامی فوج نے ناکام بنایا
شامی فوج نے ایک بار صیہونی فوج کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا۔
نیوز ایجنسی سانا کے مطابق، صیہونی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق پر آج علی الصبح ہوئے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا۔
شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے صیہونی فوج کے مارے گئے کئی میزائلوں کو ہوا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔
رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج نے یہ حملہ لبنان کی ہوائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی لبنان سے کیا۔ صیہونی فوج شام پر میزائل حملے کے لئے یا لبنان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے یا پھر مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں کی طرف سے شام پر حملہ کرتی ہے۔
لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فورسز نے بارہا صیہونی فوج کی طرف سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور لبنان کی ہوائی حدود کی خلاف ورزی کی خبر دی ہے۔
صیہونی فوج شام میں دہشتگردوں کی حمایت میں شام کے بنیادی ڈھانچوں اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناتی ہے، کیونکہ وہ شام میں دہشتگردوں کی مکمل شکست سے تشویش میں مبتلا ہے۔