Jun ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • عراق کے سیاسی بحران میں نیا موڑ، جعفر صدر وزارت عظمیٰ کی امیدواری سے دستبردار

محمد جعفر صدر نے عراق میں وزارت عظمی کی امیدواری سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق محمد جعفر صدر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں، قومی منصوبے کی حمایت میں وزارت عظمی کےعہدے کے لئے پارٹی کی طرف سے نامزد تھا تاہم صدر گروہ کے رہنما مقتدی صدر کے کہنے پر خود کو اس دوڑ سے الگ کرتا ہوں اور اب اس عہدے کے لئے امیدوار نہیں ہوں۔

جعفر صدر نے کہا کہ میں اپنے سلسلے میں مقتدی صدر اور نجات وطن اتحاد کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مقتدی صدر نے اس سے قبل صدر دھڑے کے سربراہ حسن العذاری کو حکم دیا تھا کہ اس دھڑے کے اراکین کے استعفے، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی کو بھیج دیں۔

گذشتہ تیئیس مارچ کو عراقی کردستان پارٹی، صدر گروہ اور حکمت الائنس نے نجات وطن اتحاد کی تشکیل کی خبر دی تھی اور زبیر احمد کو منصب صدارت کے لئے اور جعفر صدر کو وزارت عظمی کے لئے نامزد کیا تھا۔ 
عراق میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان گذشتہ برس اکتوبر میں کردیا گیا تھا تاہم اس ملک کی سیاسی جماعتیں حکومت تشکیل دینے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں اور ملک سیاسی بحران سے دوچار ہے۔ 

ٹیگس