Jun ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں زلزلے سے ہر طرف تباہی ہی تباہی، جاں بحق افراد کی تعداد 950 ہوگئی

افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 950 افراد جاں بحق اور610 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ڈائریکٹر شرف الدین مسلم نے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 950 افراد  کی اموات  کی  تصدیق کردی ۔ زلزلے سے 610 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ  پکتیکا میں  ہوئی جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اور زمین میں دراڑیں پڑگئیں ۔ زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔ حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔

 

ٹیگس