صیہونی بھگوڑے بھاگ کھڑے ہوئے۔ ویڈیو
Jun ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
غرب اردن میں رات کے استقامتی محاذ کے جوانوں کی فائرنگ کے بعد صیہونی فوجیوں سے کچھ بن نہیں پڑا اور انہوں نے فرار کرنے میں ہی عافیت سمجھی۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی آج کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں رات کے وقت الفارعہ کالونی پر حملہ کیا جس کا جواب فلسطینیوں نے بھرپور طریقے سے دیا اور فلسطینیوں کی فائرنگ کے سامنے صیہونی فوجی ریت کی دیوار کی مانند بکھر گئے اور فرار کی راہ اختیار کی۔
اس کالونی میں حماس اور جہاد اسلامی سمیت استقامتی محاذ سے تعلق رکھنے والے بہت سے جوان اور ان کے حامی موجود ہیں اور ابھی حال ہی میں انہوں نے ایک اور مسلح گروپ جنین بریگیڈ کے نام سے تشکیل دیتے ہوئے تل ابیب کو انتقامی کارروائیاں انجام دینے کی دھمکی دی ہے۔