سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ہم جو کہتے ہیں اس پر عمل کرتے ہیں۔
مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے مختلف علاقوں میں 200 اسکولوں کے اسٹوڈنٹس نے مظاہرے کر کے قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔
صیہونی حکومت نے غزہ جنگ کے چار سو اڑتیسویں دن بھی غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو اپنے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عالمی ادارہ صحت، عرب اور اسلامی ممالک اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے فلسطین میں طبی اور صحت عامہ کی امداد بھیجنے کی اپیل کی ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عراق کی میزبانی میں ہونے والے عرب وزرائے صحت کے 61 ویں اجلاس کے نام اپنے ایک بیان میں غزہ کے نظام صحت کو بچانے کے لیے فوری فیصلے اور عملی اقدامات کی اپیل کی ہے۔
حماس نے شام پر صیہونی حکومت کے حملے کو علاقے کی اقوام کے خلاف اس کے جرائم کا تسلسل قرار دیا ہے۔
حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری شامی قوم سے اپیل ہے کہ وہ اپنے چیلنجوں پر نمٹ لیں تاکہ فلسطین اور مزاحمتی فرنٹ کی حمایت کا اپنا رول جاری رکھ سکيں۔
حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ نے غزہ کے کئی علاقوں میں صہیونی فوجیوں پر گھات لگاکر حملہ کیا ہے۔
اسپتال کے ذرائع نے شمالی غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی حملے کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا ہے علاقے کی سڑکیں شہیدوں اور زخمیوں سے بھری پڑی ہیں۔
حماس نے شمالی غزہ میں کمال عدوان اسپتال پر بمباری اور اسپتال میں صیہونی فوجیوں کے داخل ہوجانے کو فلسطینیوں کا نسلی تصفیہ جاری رکھنے پر غاصب صیہونی حکومت کے اصرار کی علامت قرار دیا ہے