Jun ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • عرب ممالک جھک گئے، شام کو عرب لیگ میں واپس لانے کیلئے تگ و دو شروع کی

عرب لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اس اتحاد کے رکن ممالک شام کو عرب لیگ میں واپس لانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حسام زکی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عرب لیگ کے بعض رکن ممالک خاص طور سے الجزائر شام کو عرب لیگ میں واپس لانے کیلئے  بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہا کہ  شام کی دوبارہ عرب لیگ میں واپسی الجزائر اجلاس سے قبل یا اس کے بعد ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب لیگ شام کی واپسی کا خیرمقدم کرے گا۔

الجزائر میں عرب لیگ کا دو روزہ اجلاس یکم نومبر کو شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ 2011 میں شام کا بحران شروع ہونے کے بعد عرب لیگ نے سعودی عرب اور عرب امارات کے دباؤ میں آ کر شام کی رکنیت معطل کر دی تھی اور بعض عرب ممالک نے شام پر دباؤ ڈالنے کے مقصد سے دمشق کے ساتھ سفارتی روابط ختم کئے، تاہم اب جبکہ اسلامی جمہوریہ کے اتحادی بشار اسد کی حکومت دہشتگردوں کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکی ہے تو عرب لیگ، عرب  اور علاقے کے ممالک شام کے ساتھ سفارتی تعلقات کی دوبارہ برقراری پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ٹیگس