ایران کا شکریہ، افغان عوام کے چہرے کھل اٹھے+ ویڈیو
افغانستان میں آئے شدید اور تباہ کن زلزلے کے فورا بعد ہی ایران نے اپنے برادر ملک کے لئے امدادای کھیپ روانہ کر دی۔
سحر نیوز/ ایران: افغان عوام کو جیسے ہی ایران کی جانب سے بھیجی گئی کھیپ ملی تو ان کے چہرے کھل اٹھے۔ انہوں نے ایران کا الگ ہی انداز میں شکریہ ادا کیا۔
امدادی کارروائیوں میں افغانستان کے عوامے کا ہاتھ بٹانے کے لئے ایران کی امدادی ٹیمیں بھی افغانستان پہنچ چکی ہیں۔
18 افراد پر مشتمل ایرانی جوانوں کے پہلے گروپ نے زلزلہ زدہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ایران، قطر اور پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے کہ جنہوں نے سب سے پہلے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی اشیاء روانہ کیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں منگل کی شب آنے والے شدید زلزلے سے اب تک 1500 افراد جاں بحق اور 2000 زخمی ہوئے ہیں۔
طالبان نے تمام ملکوں اور اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کی ہے۔