Jul ۰۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۴ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں  کی کشتیوں پر صیہونی حکومت کی گن بوٹوں کے حملے

صیہونی حکومت کی بحریہ نے غزہ کے ساحلوں پر فلسطینی ماہیگیروں کی کشتیوں پر حملہ کیا ہے۔

فلسطین کی  نیوز ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی نیوی نے فلسطینی ماہیگیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی اور شہر خان یونس سے چھے سمندری میل کے فاصلے پر ان ماہیگیری سے روک کر ساحل پر واپس جانے پر مجبور کردیا۔

صیہونی حکومت ماہیگیروں پر حملے کے ساتھ ہی ان کی کشتیوں کو پانی میں نہیں اترنے دیتی اور ماہیگیری کے اس سمندری علاقے کو کم  کرتی جا رہی ہے جس پر غزہ کے فلسطینیوں کا حق ہے۔

صیہونی حکومت کی بحریہ اور ان کی گن بوٹ ایک عرصے سے غزہ کے ماہیگیروں کو پریشان کرتی رہی ہیں اور ان کی جانب فائرنگ بھی کرتی  ہیں یہاں تک کہ بعض اوقات ان کی فائرنگ میں فلسطینی ماہیگیرشہید اور زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔

 

ٹیگس