Jul ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • منٰی خیموں کے شہرمیں بدل گيا

منٰی آج خیموں کے شہر میں تبدیل ہو گیا۔

دس لاکھ عازمین حج لبیک کی صداؤں میں منٰی پہنچ گئے۔ عازمین آج رات منٰی میں خیموں میں قیام کریں گے۔

حرمین شریفین کے امورکی نگراں وزارت کے مطابق منٰی میں عازمین حج کے لئے محفوظ اورآرام دہ خیموں کا شہر آباد کردیا گیا ہے۔

عازمین آج منیٰ میں پورا دن قیام اور عبادت کریں گے۔ عازمین نےمنیٰ میں ظہراورعصر کی نماز ادا  کی او جس کے بعدعازمین مغرب و عشا اور کل نماز فجر ادا کریں گے۔

عازمین کل میدان عرفات پہنچ کر حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے، خطبہ حج سنیں گے اور طلوع آفتاب کے بعد واپس منیٰ جائیں گے، شیطان کو کنکریاں ماریں گے اور قربانی دیں گے۔

11 اور 12 ذی الحج کو تمام مناسک سے فارغ ہونے کے بعد عازمین ایک مرتبہ پھر مکہ مکرمہ جا کر مسجد الحرام میں الوداعی طواف کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سال ۳۹ ہزار ۶۳۵ ایرانی، حج پر مشرف ہونے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جبکہ مجموعی طور پر اس سال حاجیوں کی تعداد دس لاکھ بتائی جاتی ہے۔

عازمین کوبہت زیادہ پانی پینےاورسفر کے دوران پانی کا وافرذخیرہ رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ٹیگس