افغانستان میں صدارتی محل میں طالبان کمانڈروں کے درمیان جھڑپیں
افغانستان میں طالبان کمانڈروں کے درمیان صدارتی محل کے اندر ہی لڑائی شروع ہوگئی
افغان نیوز ایجنسی شفقنا نے رپورٹ دی ہے کہ جمعرات کو پہلے صدارتی محل میں طالبان کمانڈروں کے درمیان تو تو میں میں ہوئی اور پھر فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں ۔
ابھی ان جھڑپوں کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔ طالبان حکومت نے بھی اس سلسلے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے ۔
دوسری جانب نامعلوم مسلح افراد نے دارالحکومت کابل میں ایک عالم اور ان کے بیٹے کو قتل کردیا ہے۔
شفقنا کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے جمعرات کو شہر کابل کے خواجہ بغرای علاقے میں مولوی عبدالقدوس حکیمی اور ان کے بیٹے کو گولی مار کر قتل کردیا ۔
طالبان کی جانب سے امن و سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائے جانے کے باوجود حالیہ مہینوں میں کابل اور بعض دیگر صوبوں میں اغوا اور مشکوک قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔
حالیہ ہفتوں میں تخار ، صرافان، کابل اور دیگر صوبوں سے بھی سابق فوجیوں کے مشکوک قتل اور اغوا کے واقعات سے متعلق رپورٹیں ملی ہیں ۔