Jul ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • ملکوں کے تعلقات ، قوموں کے مفادات کی بنیاد پر پائیدار ہونے چاہئیں، بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے پیراگوئہ کے سینیٹ کے چیئرمین سے گفتگو میں تاکید کی ہے کہ مختلف ملکوں کے تعلقات، مشترکہ روابط کی تقویت اور قوموں کے مفادات کی بنیاد پر پائیدار ہونے چاہئیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے پیراگوئہ کے سینیٹ کے چیئرمین روبن فرنانڈیز سے گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کے لئے رابطوں کو مضبوط بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ روابط دونوں ملکوں اور قوموں کے مفاد میں ہیں۔

بشار اسد نے کہا کہ لاطینی امریکہ منتقل ہونے والے شامی شہریوں نے اس علاقے کے ملکوں اور شام کے درمیان سماجی اور ثقافتی طور پر ایک رابطہ پل قائم کیا ہے۔

شام کے صدر نے کہا کہ اس قسم کے روابط سے کامیابی کے مواقع فراہم ہوئے ہیں اور شام، تمام ملکوں کے ساتھ بھی ایسے روابط کا خواہاں رہا ہے۔ اس ملاقات میں پیراگوئہ کے  سینیٹ کے چیئرمین روبن فرنانڈیز نے بھی تاکید کی کہ ان کے وفد کا یہ دورہ شام کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات و تعاون کے نئے باب کے آغاز کا باعث بنے گا۔

ٹیگس