Jul ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • انسانی مسائل کو سیاسی مسائل سے الگ رکھا جائے، طالبان

افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا کو چاہئے کہ انسانی مسائل کو سیاسی مسائل سے جوڑنے سے گریز کرے۔

افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے یورپی یونین کے ناظم الامور ارنوت پاول سے گفتگو میں افغانستان کے ساتھ عالمی برادری کے انسان دوستانہ تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو چاہئے کہ انسانی مسائل کو سیاسی مسائل سے جوڑنے سے گریز کرے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں امیر خان متقی نے یقین دلایا کہ افغانستان کی سرزمین کو کسی اور ملک کے خلاف استعمال کئے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور افغانستان کو اندرون ملک یا بیرون ملک کسی کے لئے خطرہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں خاصطور سے داعش گروہ کی بڑھتی ہوئی طاقت پر عالمی برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے القاعدہ سے طالبان کا رابطہ منقطع ہونے پر بھی یقین نہیں ہے، البتہ طالبان عہدیداروں نے القاعدہ سمیت کسی بھی دہشت گرد گروہ کے ساتھ رابطہ بر قرار رکھنے کی تردید کی ہے۔

ٹیگس