عراق، عرب امارات کی گیس کمپنی پر راکٹوں سے حملہ
شمالی عراق میں متحدہ عرب امارات کی گیس کمپنی پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔
صابرین نیوز ٹیلیگرام چینل کی رپورٹ کے مطابق شمالی عراق میں اماراتی کمپنی ڈانا گیس" (Dana Gas) کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ شمالی عراق کے سلیمانیہ میں کورمور گیس فیلڈ کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی چمچمال میں اماراتی کمپنی ڈانا گیس" (Dana Gas) کی تنصیبات پر تین مرتبہ حملہ کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس بار 5 کاٹیوشا راکٹوں سے کورمور گیس فیلڈ کو نشانہ بنایا گیا اور نقصان کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع جاری نہیں کی گئی۔
کتائب حزب اللہ کے ترجمان جعفر الحسینی نے ہونے والے حملے پر کہا کہ یہ حملہ ترکی کی انٹیلیجنس سروس نے کیا ہے۔ انہوں نے حشد الشعبی سے کہا کہ اس حملے کی تحقیقات کر کے حملہ کرنے والے عناصر کو عدالت میں پیش کریں تاکہ منصفانہ طور پر مقدمہ کی سماعت ہو سکے۔