Jul ۳۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • کابل کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکہ، 13 افراد زخمی

کابل کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے اسٹیڈیم میں دھماکے کے وقت ٹی 20 کرکٹ لیگ کا میچ جاری تھا، دھماکے کے بعد تمام کھلاڑیوں کو ایک بنکر میں بھیج دیا گیا۔

دھماکے کے وقت بندے عامر ڈریگنز اور پامیر زلمی کی ٹیمز کے درمیان لیگ میچ کھیلا جا رہا تھا۔ دھماکے کے وقت اقوام متحدہ کے عہدیدار بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یاد رہے کہ اگست 2021 میں طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنھبالنے کے بعد سے اس ملک میں ہونے والے دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس