Jul ۳۰, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
  • ہمیں جو کچھ حاصل ہوا سب عاشورائے حسینی کی دین ہے: نصر اللہ+ ویڈیو

ہمیں جو کچھ حاصل ہوا ہے وہ امام حسین علیہ السلام کی دین ہے، یہ بات حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے محرم کے آغاز کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہی۔

سید حسن نصر اللہ نے جنوبی بیروت کے ضاحیہ علاقے میں محرم الحرام چودہ سو چوالیس کی پہلی شب کی مناسبت سے عوام کو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جو کچھ بھی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں یہ عاشورائے امام حسین علیہ السلام کے طفیل میں حاصل ہوئی ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی مزاحمت و استقامت کو کربلا، عاشورا، امام حسین اور حضرت زینب علیہما السلام سے جدا نہیں سمجھا جا سکتا ہے اور گزشتہ چالیس برسوں کے دوران ہم نے جو کچھ صبر، جہاد، فداکاری، پامردی کا مظاہرہ کیا اور ہمیں کامیابیاں حاصل ہوئیں، وہ سب کچھ سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی دین ہیں۔

سید حسن نصر اللہ کا کہنا تھا عاشورا کے طفیل میں ہماری راہ تمام تر قوت و طاقت، نشاط و شادابی، استقامت و پامردی اور صبر و توکل کے ساتھ جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آج ایران میں محرم الحرام 1444 کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

کربلا میں گزشتہ شب ایک قدیمی روایت کے تحت موسم عزا کی آمد پر پرچم عزا کو امام حسین علیہ السلام کے مزار اقدس پر لہرا دیا گیا۔اس موقع پر دسیوں ہزار زائرین کی صدائے لبیک یا حسین سے کربلا کی فضائیں گونج اٹھیں۔ بین الحرمین روشن سبز چراغ بھی شہادتِ حسین (ع) کے استعارے کے طور پر سرخ کر دئے گئے۔

عراق، ہندوستان و پاکستان میں کل بروز اتوار پہلی محرم ہے۔

ٹیگس