Aug ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری، خانۂ کعبہ سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

کورونا وبا کے باعث حفاظتی انتظامات کے تحت خانہ کعبہ کے اطراف میں بیریئرز لگائے گئے تھے۔

کعبۂ مکرمہ کے اردگرد سے ڈھائی سال قبل کورونا وبا کے باعث لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ خانۂ کعبہ کے ارگرد رکاوٹوں کو حرمین شریفین امور کے نگراں ادارے کے صدر شیخ عبدالرحمٰن السدیس کے حکم پر ہٹایا گیا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اب عازمین، کعبتہ اللہ کو چھو سکیں گے اور حجراسود کو بوسہ دے سکیں گے۔ رکاوٹیں ہٹنے کے بعد عازمین کی بڑی تعداد نے خانۂ کعبہ کو چھو کر دعائیں کی اور نماز اور نوافل ادا کئے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث حفاظتی انتظامات کے تحت خانۂ کعبہ کے اطراف میں بیریئرز لگائے گئے تھے اور تقریبا ڈھائی سال بعد رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

ٹیگس