Aug ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • غزہ پر حملے اور فلسطینی کمانڈر کی شہادت کے بعد تل ابیب پر 160 راکٹ داغے گئے

غزہ پر حملے اور فلسطینی کمانڈر کی شہادت کے بعد استقامتی محاذ نے غزہ کے اطراف میں واقع صیہونی کالونیوں اور تل ابیب پر 160 راکٹ داغے ۔

صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کے تین مختلف مقامات کو نشانہ بنایا جس میں اسلامی جہاد تحریک کے ایک اعلی رہنما اور کمانڈر تیسیر الجباری شہید  ہو گئے۔

غزہ میں القدس نیوز ایجنسی کے رپورٹر نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جہاد اسلامی کی فوجی شاخ قدس بریگیڈ  میں شمالی غزہ بریگیڈ کے ایک کمانڈر 'تیسیر الجباری ' ان حملوں میں شہید ہوگئے ہیں۔ غاصب اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 5 سالہ بچی سمیت 12فلسطینی شہید جب کہ  80 زخمی ہو گئے۔ فلسطینی مزاحتمی تحریک حماس  نے غزہ کی پٹی پر صہیونی لڑاکا طیاروں کے حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی دشمن نے نئے جرائم کا ارتکاب کیا ہے  اسے اس کی قیمت ادا کرنی  پڑے گی۔

غزہ پر حملے اور فلسطینی کمانڈر کی شہادت کے بعد استقامتی محاذ نے غزہ کے اطراف میں واقع صیہونی کالونیوں اور تل ابیب پر 160 راکٹ داغے ۔ جس کے بعد تل ابیب میں خطرے کے سائرن کی آوازیں بلند ہوئیں۔

راکٹ حملوں کے بعد صیہونی محفوظ پناہ گاہوں اور بنکروں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔

اسرائیل کی غاصب حکومت نے صیہونیوں کیلئے  «عسقلان»، «ڈیمونه»، «بئر السبع» اور «یفنه» بنکرز اور پناہ گاہوں کو کھول دیا ہے۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صہیونی حکومت  کے لڑاکا طیاروں کے غزہ پٹی پر حملے میں اب تک 12 افراد شہید اور 80 زخمی ہوگئے۔

 

ٹیگس