Aug ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری، شہداء کی تعداد 32 ہو گئی

صیہونی جارحیت جاری ہے اور مزید 9 فلسطینیوں کے شہید ہونے کے ساتھ ہی شہداء کی تعداد 32 ہو گئی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی پر صیہونی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور شمالی غزہ کے جبالیا علاقے میں عماد عقل کی مسجد کے قریب ہونے والے میزائلی حملے میں چند بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوئے اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہو گئی جبکہ 215 فلسطینی شدید زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسرائیل کی تازہ جارحیت میں جہاد اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر خالد منصور بھی شہید ہوا۔ غزہ کے 32 شہداء میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔

قدس کی غاصب و جابر صیہونی حکومت کی جاری جارحیت کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے استقامتی محاذ نے تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں کی جانب اب تک 580 راکٹ اور میزائل داغے، جس سے صیہونیوں کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، تاہم خبروں پر سنسر شپ عائد ہونے کی وجہ سے اب تک جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

صیہونی جارحیت کی ایران، سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ، الجزائر، تیونس، اردن، قطر اور کویت نے مذمت کی ہے۔

 

 

ٹیگس