Aug ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • شیعہ مسلمانوں پر حملے رکوانے کی اپیل

اقوام متحدہ نے افغانستان کی طالبان انتظامیہ سے ، شیعہ مسلمانوں کے خلاف حملوں کی روک تھام کی اپیل کی ہے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر یوناما کے جاری کردہ ہینڈ آوٹ میں شیعہ مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ جمعے کے روز مغربی کابل میں عزاداران حسینی کے درمیان ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی تھی اس حملے میں سو کے قریب عزادار شہید و زخمی ہوئے تھے۔
ہفتے کے شام بھی کال کےشیعہ آبادی والے علاقے پل سوختہ میں ہونے والے بم دھماکے میں آٹھ افراد شہید ہوگئے تھے۔
دوسری جانب طالبان انتظامیہ نے اپنے وعدے کے برخلاف صوبہ بلخ اور اس کے صدر مقام مزار شریف میں، عزاداری اور ماتمی جلوسوں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
بلخ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ اور وزارت امر بالمعروف کے جاری کردہ احکامات کے مطابق لوگ مسجدوں اور امام بارگاہوں میں عزاداری کرسکتے ہیں اور ان کا جلوس کی شکل میں ‎سڑکوں اور چوراہوں پر آنا ممنوع ہے۔

ٹیگس