Aug ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • طالبان کا حسینی عزاداروں پر تشدد، عزاداری کا سلسلہ جاری

طالبان نے کابل میں حسینی عزاداروں پر تشدد کیا۔

شفقنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں طالبان نے کل 9 محرم الحرام کے موقع پر کابل کے مختلف علاقوں میںس سکیورٹی کا بہانہ بنا کر عزاداران حسینی پر جو سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کر رہے تھے حملہ کر دیا۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ طالبان انتظامیہ نے بہت سے راستوں اور شاہراہوں کو عزاداروں کیلئے بند کر دیا اورامام بارگاہوں اور مساجد میں عزاداری کرنے والوں پر تشدد کیا۔

طالبان کی جانب سے عزاداروں پر تشدد کی تصاویر اور ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے۔

دوسری جانب آج عاشورائے حسینی کے موقع پر طالبان کی جانب سے عزاداری پر پابندی عائد کئے جانے کے باوجود مزار شریف کے عوام نے عزادار ی شروع کی اور وہ حضرت امام علی علیہ السلام سے منسوب مزار «روضه شریف»  کی جانب روانہ ہو گئے اور کالے کپڑوں میں ملبوس عزادار لبیک یا حسین کے نعرے لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  دو روز قبل  کابل میں دہشتگرد گروہ داعش کے حملے میں 8 شیعہ عزادار شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

 

ٹیگس