Aug ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۱:۰۳ Asia/Tehran
  •  عراق میں بحران ، صدر دھڑے اور کوآرڈینیشن فریم ورک کے مظاہرے

عراق کے دار الحکومت  بغداد میں جمعے کو صدر دھڑے  اور کوآرڈینیشن فریم ورک کے حامیوں نے مظاہرہ کیا جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ مقتدی صدر اور انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں ان کے مخالفین کے درمیان اختلافات بدستور قائم ہیں ۔

          رپورٹوں کے مطابق فریقین میں سیاسی تصادم بڑھ گیا ہے اور اس میں پیچیدگی بڑھتی جا رہی ہے تاہم تشدد نہیں ہوا ہے ۔

صدر دھڑا ، پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کر رہا ہے جبکہ کوآرڈینیشن فریم ورک پارلمینٹ کے اجلاس کے بغیر ، پارلیمنٹ کی تحلیل کو مسترد کر رہا ہے ۔

صدر دھڑے کے حامی تقریبا دو ہفتوں سے پارلیمنٹ کی عمارت کے پاس دھرنے پر بیٹھے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ تحلیل کئے جانے کے ان کے مطابلے کو تسلیم کئے جانے تک احتجاج جاری رہے گا ۔

          صدر دھڑے کے مظاہرے کے ساتھ ہی کوآرڈینیشن فریم ورک کے حامیوں نے بھی جمعے کو مظاہرہ کیا جس کے پیش نظر بغداد میں سخت حفاظتی انتظامات تھے ۔

 در اصل کوآرڈینیشن فریم ورک ، صدر دھڑے سے ہٹ کر حکومت کی تشکیل کا خواہاں ہے ۔ صدر دھڑے کے اراکین پارلیمنٹ نے استعفے دے دیئے ہيں ۔

واضح رہے کہ عراق کے دار الحکومت بغداد اور نو صوبوں میں تین مظاہرے ہوئے ۔ پہلا مظاہرہ ، صدر دھڑے کے حامیوں نے الخضراء علاقے اور پارلیمنٹ کے پاس کیا ، دوسرا مظاہرہ کوآرڈینیشن فریم ورک کے حامیوں نے الخضراء علاقے سے باہر کیا جبکہ تیسرا مظاہرہ سول ڈیموکریٹک الائنس کے حامیوں نے  فردوس علاقے میں کیا ۔

 

 

ٹیگس