Aug ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • حماس اور ایران کے تعلقات کبھی بھی تعطل کا شکار نہیں ہوئے: خالد مشعل

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینیئر رہنما خالد مشعل نے زور دیکر کہا ہے کہ ایران اور حماس تنظیم کے تعلقات کبھی بھی تعطل کا شکار نہیں ہوئے تھے اور ایران نے ہر حال میں اس تنظیم کا ساتھ دیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، خالد مشعل نے اپنے ایک تازہ بیان میں اخوان المسلمین کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق کو مسترد کرتے ہوئے اس نوعیت کے تمام دعووں کو مسترد کردیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ایران اور حماس کے تعلقات کے بارے میں بھی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شام سے اپنا دفتر منتقل کرنے پر تہران اور حماس کے تعلقات متاثر ضرور ہوئے لیکن ایک لمحے کے لئے بھی منقطع نہیں ہوئے۔

انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ ایران نے تمام تر مشکلات کے باوجود فلسطینی مزاحمت کی حمایت جاری رکھی ہے۔

خالد مشعل نے حماس اور سعودی عرب کے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ حماس کے حوالے سے ریاض کے رویے میں تبدیلی کی بظاہر کوئی خاص وجہ نہیں ہے ۔ انہوں نے اپنے اس بیان میں ریاض سے سعودی جیلوں میں قید حماس کے ارکان کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس کو مزاحمت کا راستہ انتخاب کرنے کی خاطر سزا دینا، انصاف کے دائرے سے باہر ہے۔

ٹیگس