غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان کی شہادت
مقبوضہ فلسطین کے شہر بیت المقدس میں غاصب صیہونیوں کی براہ راست فائرنگ میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔
اسرائیل کے ٹیلی ویژن سات کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع کفر عقب میں محمد الشحام نامی فلسطینی نوجوان کو سر میں گولی ماری جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اتوار کے روز ایک فلسطینی نوجوان نے شہادت پسندانہ کارروائی انجام دی تھی۔ امیر صیداوی نامی ایک فلسطینی نوجوان نے غاصب صیہونیوں کی ایک بس کو اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔
غاصب صیہونی حکومت کے ایمرجنسی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ اس فائرنگ میں کم سے کم نو صیہونی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور غاصب صیہونی حکومت کے فوجی آئے دن فلسطینیوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں روزانہ فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوجاتی ہے اور یا پھر ان فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا جاتا ہے جس کے جواب میں فلسطینیوں کی جانب سے بھی کارروائیاں انجام پاتی ہیں۔