Aug ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے حملے

دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ نے شام کے صوبے ادلب پر حملے کیے ہیں۔

شام میں روس کے جنگ بندی کے مرکز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ نے چوبیس گھنٹے کے دوران کم سے کم تین بار صوبہ ادلب کے ان علاقوں کو نشانہ بنایا ہے جن پر حملہ نہ کرنے کا سمجھوتہ ہوچکا ہے۔ 
جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے روسی مرکز کے مطابق ایسا ہی ایک اور حملہ حلب میں کیا گیا۔ مذکورہ حملوں میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں رپورٹ میں کوئی اشارہ نہیں کیا گیا۔

دوہزار سترہ میں آستانہ امن مذاکرات کے ضامن ملکوں ، ایران، روس اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے تحت، شام میں چار علاقوں کو پرامن قرار دیا گیا تھا۔ جن میں سے تین علاقے اس وقت شامی فوج کے کنٹرول میں ہیں جبکہ چوتھا علاقہ جبہت النصرہ کے دہشت گردوں اور ترکیہ کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں کے قبضے میں ہے۔

ٹیگس