Aug ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۱ Asia/Tehran
  • شام نے امریکا کو رسوا کر دیا، چوری کی تفصیلات بیان کر دی

شام کا کہنا ہے کہ امریکہ نے گزشتہ پانچ دنوں میں اس کے 398 آئل ٹینکرز چرائے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق منگل سے شام کے 65 آئل ٹینکرز کو "المحمودیہ" بارڈر سے عراق روانہ کیا گیا۔

شام کے صوبہ الحسکہ کے آئیل فیلڈ اور گیس کے ذخائر اس وقت امریکی کنٹرول میں ہیں۔ وہاں سے وہ غیر قانونی طور پر تیل کی چوری کرتا رہتا ہے۔ سانا نے رپورٹ دی ہے کہ ہفتے اور جمعرات کی درمیانی شب دو مرحلوں میں 144 اور 89  ٹینکرز عراق میں امریکی اڈے پر پہنچائے گئے۔ یہ کام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اس کام سے جہاں شام کے قدرتی وسائل کو لوٹا جا رہا ہے وہیں ایک قوم کو بھوکا رہنے پر بھی مجبور کیا جا رہا ہے تاہم شامی حکومت اس سے قبل بھی متعدد بار امریکا پر ملک کا تیل اور گندم چوری کرنے کا الزام لگا چکی ہے۔

شام کی وزارت پٹرولیم نے 8 اگست کو ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور اس کے ایجنٹ شام سے روزانہ 66,000 بیرل تیل چوری کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے شام سے تیل کی چوری کی وجہ سے شامی حکومت کو اب تک 105 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی دہشت گرد ایک طویل عرصے سے شمالی شام میں موجود ہیں۔ وہ نہ صرف شام کے علاقوں سے تیل اور گندم چوری کر رہے ہیں بلکہ روزانہ کی بنیاد پر اس ملک کی فوج اور عوام کے خلاف کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس