Aug ۱۹, ۲۰۲۲ ۲۲:۵۷ Asia/Tehran
  • عراق میں جاری بد امنی میں کس کا ہاتھ، ترک صدر نے بتا دیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ عراق میں جاری بدامنی کے پیچھے امریکا ملوث ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز کے مطابق یوکرین سے واپسی پر ترکی کے صدر نے ملک کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عراق میں بدامنی دیکھی جا رہی ہے، اس کے پیچھے امریکہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ شام میں موجود دہشت گرد گروہوں کی بھی مدد کرتا ہے۔

شام کے تناظر میں اردوغان نے کہا کہ ہم شام کی طرف نہیں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شمالی شام میں دہشت گردوں سے لڑ رہے ہیں۔ اردوغان کے مطابق شام میں جو بھی کارروائی کی جائے گی ہم اس بارے میں روس سے رابطے میں ہیں۔

شام سے متعلق مسائل کے حل کے حوالے سے اردوغان نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ممالک کے درمیان سفارتی مذاکرات کبھی رکنے یا ختم نہیں ہونے چاہئیں۔ یاد رہے کہ ترک فوجی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے شام میں موجود ہیں۔ ادھر میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کی جانب سے ترک سرحد پر فوجی حملے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

ٹیگس