الہول کیمپ بند کرنے کے لئے عراق اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون شروع
عراق نے شام کے الہول کیمپ کا مسئلہ حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ سے صلاح و مشورہ اور ہماہنگی شروع کردی ہے
عراق کی قومی سلامتی کی مشیر قاسم الاعرجی نے شمال مشرقی شام سے عراقیوں کو واپس بلانے اور الہول کیمپ خالی کرانے کی غرض سے بین الاقوامی طریقہ کار پرعمل کرنے کے لئے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر دو ورکنگ کمیٹی کی تشکیل کے لئے منعقدہ اجلاس کے بعد کہا کہ اس اہم اور حساس مسئلے کو حل کرنے کے لئے عراقی حکومت اور اقوام متحدہ کے درمیان مشترکہ تعاون شروع ہوگیا ہے۔
الھول کیمپ میں بعض اوقات فرار، سیکیورٹی گارڈوں پر حملہ اور قتل سمیت سیکیورٹی سے متعلق واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔
اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے الہول کیمپ کی صورت حال کے حوالے سے خبردار کرتے رہتے ہیں۔
الہول کیمپ شمال مشرقی شام کے صوبہ الحسکہ میں واقع ہے اور اس میں ستاون ہزار سے زیادہ افراد رہتے ہیں جن میں سے اکثرکا تعلق داعش دہشتگرد گروہ سے ہے۔