Aug ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید فلسطینیوں نے صیہونی حکام کے ظالمانہ اقدامات پر احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکام ایسی حالت میں فلسطینی قیدیوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور انھیں مسلسل ایک سل سے دوسرے سل میں منتقل کررہے ہیں کہ مارچ میں صیہونی حکومت اور فلسطینی قیدیوں کے درمیان سمجھوتہ ہوا تھا کہ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ نارواسلوک نہیں کیا جائے گا۔ 
رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں نے اس سمجھوتے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے گذشتہ برس مارچ کے مہینے میں اسرائیلی حکام کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف اپنی احتجاجی تحریک کو ملتوی کردیا تھا لیکن آج پیرکے روز سے یہ تحریک دوبارہ شروع کردی ہے ۔
فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال کے ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی تفتیش سے متعلق جیل کے قوانین پر عمل نہیں کریں گے اور اپنے مطالبات کو منوانے کے لئے دوہفتے کی بھوک ہڑتال کریں گے تاکہ جیل کی انتظامیہ اپنی حرکتوں سے باز آجائے ۔
خبروں کے مطابق فلسطینی قیدی صیہونی حکومت کی سیکیورٹی تفتیش کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے سلوں سے باہر نہیں نکلیں گے ۔

ٹیگس