Aug ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • شام: التنف میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

شامی ذرائع‏ نے التنف میں امریکی فوجی اڈے پرایک بار پھر ڈرون حملے کی خبردی ہے۔

عراق سے ملحقہ شام کے سرحدی علاقے التنف میں امریکی فوجی اڈے پر ایک ڈرون طیارہ اڑتے دیکھا گیا جسے پھر مار گرایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ڈرون طیارے کو اس کی کارروائی کے بعد مار گرایا گیا ۔

شام میں امریکی فوجی اڈے پر یہ نیا ڈرون حملہ ہوا ہے۔ چند روز قبل بھی التنف میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملہ ہوا تھا اس طرح حالیہ چند دنوں میں امریکی فوجی اڈے پر یہ دوسرا حملہ ہوا ہے۔ 

ٹیگس