Aug ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
  • ملائشیا کے سابق وزیر اعظم کی 12 سال سزا برقرار

ملائشیا سابق وزیر اعظم کو کرپشن الزام میں 12 سال سزا دی گئی تھی جو برقرار رہے گی۔

ملائیشیا کی اعلیٰ عدالت نے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی ون ملائیشیا ڈیولپمنٹ برہاد (ایم ڈی بی) مالی بدعنوانی کیس میں 12 برس قید کی سزا برقرار رکھی۔

ملائیشیا کے چیف جسٹس میمون توان میٹ نے جرم کے ارتکاب کے وارنٹ بھی جاری کر دیے اور وکلا کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ سابق وزیر اعظم کو فوری طور پر جیل بھیج دیا جائے گا۔

فیڈرل عدالت کا فیصلہ نجیب رزاق کے وکلا کی طرف سے چیف جسٹس پر تعصب کے الزامات عائد کرتے ہوئے کیس کی سماعت سے دستبردار ہونے کا اقدام مسترد کرنے کے بعد دیا گیا۔

برطانیہ سے فارغ التحصیل نجیب رزاق ملائیشیا کے بانیوں میں سے ایک کے بیٹے ہیں اور انہیں چھوٹی عمر سے ہی وزیر اعظم کے عہدے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

جولائی 2020 میں ایک مقامی عدالت نے نجیب رزاق کو اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں سرکاری فنڈ ‘ایم ڈی بی ون’ کی سابقہ یونٹ ایس آر سی انٹرنیشنل سے 4 کروڑ 20 لاکھ رنگٹ کی منتقلی پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ جیسے مجرمانہ خلاف ورزی کے الزامات پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔

ٹیگس